انٹرٹینمنٹ

میں نے حیلہ بہانہ کرکے ہم جنس پرست لڑکی سے جان چھڑائی

 بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے ایک ہم جنس پرست لڑکی ان پر فدا ہوگئی تھی۔

اس بات کا انکشاف پریانکا چوپڑا نے ٹی وی شو ’’ کافی ود کرن‘‘ میں کیا۔ اداکارہ بتاتے ہوئے شرم سے پانی پانی ہو گئیں۔

دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اس شو پر آنے والی پریانکا سے میزبان کرن جوہر نے سوال کیا’ کیا آپ کا کسی ہم جنس پرست خاتون سے سامنا ہوا؟ جس پر پریانکا نے کہا کہ ہاں سامنا ہوا بلکہ میں نے حیلہ بہانہ کرکے بڑی مشکل سے اس لڑکی سے جان چھڑائی۔

پریانکا نے اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ چند سال قبل ایک نائٹ کلب میں پیش آیا تھا، وہ لڑکی بہت خوبصورت اور دلبرانہ اداؤں کی مالک تھی اس نے براہ راست میری تعریف کرتے ہوئے میرے ساتھ وقت گزارنے کی پیشکش کی تھی۔

پریانکا نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اسے کیا جواب دو لیکن پھر میں نے اسے کہا کہ  بےبی میرا بوائے فرینڈ ہے اور میں لڑکوں کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close