انٹرٹینمنٹ

حرا مانی نے صرف اداکاری میں نہیں بلکہ گائیکی میں بھی نام کمایا

اداکارہ حرا مانی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن انہوں نے صرف اداکاری میں نہیں بلکہ گائیکی میں بھی نام کمایا ہے

حرا مانی کو جہاں اداکاری کی وجہ سے پزیرائی ملی وہیں انہیں اکثر لباس کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے

حرامانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک کنسرٹ کے دوران گلوکار علی نور کے ساتھ ’’یارا نیند نہ آئے‘‘ گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کو نہ تو حرامانی کی گلوکاری پسند آئی اور نہ ہی ان کا لباس جس کی وجہ سے ان کا سوشل میڈیا پر بے حد مذاق اڑایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : حرا مانی: میں بغیر اجازت تصویر لینے پر غصہ ہوجاتی ہوں

کچھ لوگوں نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ مذاق ہورہا ہے کیا جب کہ کچھ نے کہا گلوکار علی نور کے اتنے برے حالات ہوگئے ہیں۔

شیراز علی نامی صارف نے حرامانی کے لباس پر طنز کرتے ہوئے کہا نہ کپڑے پہننا آتے ہیں نہ گانا گانا آتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close