انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی کامیاب کاروباری اداکارائیں

بالی ووڈ کی متعدد اداکارائیں اداکاری سمیت زندگی کے دیگر شعبوں سے بھی منسلک ہیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی متعدد فنکارائیں اداکاری سمیت زندگی کے دیگر شعبوں سے بھی منسلک ہیں جن میں سیاست، کھیل سمیت کاروبار بھی شامل ہے۔

بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی مشہور 9 اداکارائیں جو منجھی ہوئی اداکارہ ہونے سمیت کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں، ان میں سر فہرست پریانکا چوپڑا ہے۔

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا ناصرف اداکاری بلکہ کاروبار بھی کرتی ہیں، پریانکا چوپڑا کا نیو یارک میں ’سونا‘ کے نام سے ایک ریستوران ہے جبکہ وہ ایک ڈیٹنگ ایپلیکیشن ’بمبل‘ کی بانی بھی ہیں، اداکارہ کا اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس اور ہیئر کیئر لائن( بیوٹی سلون ) بھی ہے۔

کترینا کیف

کترینا کیف ایک کامیاب اداکارہ ہونے سمیت کاروباری خاتون بھی ہیں، کترینہ کیف کا اپنا میک اپ برانڈ ’کے بیوٹی‘ ہے جبکہ وہ ایک اور میک اپ برانڈ کی شریک مالک بھی ہیں۔

سماتھا رُتھ پربھو

سماتھا رُتھ پربھو کا اپنا ایک مشہور کلوتھنگ برانڈ ’ساکی‘ ہے جبکہ وہ تلنگانا حکومت کے ساتھ مل کر مقامی اشیا کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔

دپیکا پڈوکون

دپیکا پڈوکون ایک فیشن لائن کی مالک ہیں جبکہ اِن کا دنیا بھر میں مشہور متعدد برانڈز کے ساتھ بھی اشتراک ہے جن میں فیشن اور بیوٹی برانڈز شامل ہیں، دپیکا پڈوکون ایک کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس کی بھی مالک ہیں۔

انوشکا شرما

انوشکا شرما کا بھی اپنا ذاتی آن لائن سیلنگ کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس ہے، انوشکا شرما کا پروڈکشن ہاؤس ’کلین اسٹیٹ فلمز ‘ آج کل انڈسٹری میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔

عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ نے چھوٹی سی عمر ہی میں بطور مشہور اداکارہ ہونے سمیت کامیاب کاروباری شخصیت ہونے کا بھی اعزاز ا پنے نام کیا ہے، اداکارہ نے متعدد مشہور میک اپ برانڈز میں پیسہ انویسٹ کر رکھا ہے جبکہ اِن کا ایک بچوں کے کپڑے بنانے والا برانڈ اور ذاتی پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔

پریتی زنٹا

بھارتی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا آئی پی ایل اور ساؤتھ افریقا کی کرکٹ ٹیموں کی شریک مالک ہونے کے ساتھ ایک کامیاب پروڈکشن ہاؤس بھی چلا رہی ہیں۔

ملائیکہ اروڑا

ملائیکہ اروڑا نے اپنے شوق کو اپنا کاروبار بنایا ہوا ہے، ملائیکہ اروڑا فٹنس جم کی مالک ہونے کے ساتھ ای کامرس سے بھی جڑی ہوئی ہیں۔

شلپا شیٹھی

شلپا شیٹھی بھارتی شہر ممبئی میں متعدد ریستوران، اسپا اور بیوٹی سلونز کی مالکن ہیں، شلپا شیٹھی آئی پی ایل ٹیم ’راجھستان رائلز‘ سے بھی منسلک ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close