انٹرٹینمنٹ

شہناز گل اپنی نئی فلم حوصلہ رکھ کی پروموشن کے دوران رو پڑیں

 سدھارتھ سے متعلق سوال پر شہناز گل پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

شہناز گل اداکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ سونم باجوہ کے ساتھ اپنی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کی پروموشن میں مصروف تھیں کہ صحافی کے سوال پر اپنے جذبات قابو نہ رکھ سکیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی نے شہناز گل سے کہا کہ اگر اس وقت سدھارتھ شکلا زندہ ہوتے تو وہ بھی آپ کی فلم دیکھتے، سدھارتھ کو آپ پر بہت فخر ہوتا تاہم شہناز صحافی کی یہ بات سن کر  پھوٹ پھوٹ کر رو دیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اسی پروموشن کے دوران ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں شہناز کی افسردہ آنکھوں میں دکھ اور رنج کی کیفیت دیکھی جا سکتی ہے۔

ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ اداکارہ سے کہہ رہے ہیں کہ حوصلہ رکھو، کسی بھی طرح کی کوئی بھی صورتحال سامنے آئے تو حوصلہ کرنا پڑے گا تبھی آسانی ہوگی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close