انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور اور عامر خان ایک بار پھر اکٹھے ہو گئے

اپنی بیوی کو طلاق دینے والےعامر خان کرینہ کپور کیساتھ  اکٹھے دکھائی دیں گے

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور عامر خان ایک بار پھر اکٹھے اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

اس بارے میں 41 سالہ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ فلم تھری ایڈیٹس اور تلاش کے بعد ایک بار پھر عامر خان کیساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔

یہ فلم بہت خاص ہوگی اور عامر خان نے اس نئی فلم ” لال سنگھ چڈھا ” کے لیے بڑی محنت کی ۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کرینہ کپور نے عامر خان کیساتھ فلم کی تفصیلات شیئرکیں اور بتایا کہ فلم کا سکرپٹ بہت عمدہ ہے اور مجھے امید ہے کہ اسکرین پر بھی ہرکسی کو پسندآئے گا۔

کورونا کے دوران فلم کی شوٹنگ کا تجربہ شیئرکرتے ہوئے کرینہ کپور کاکہناتھاکہ وبا کے دوران ہی فلم کے کئی حصے دہلی میں مکمل کیے ، یہ پہلا موقع تھا جب کورونا کے دوران ہی میں سیٹ پر گئی اور تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں، اس سے مجھے اعتماد بھی ملا کہ میں جب ہم چند لوگ بھی فلم شوٹ کررہے ہوں تو میں اچھا کرسکتی ہوں، کم لوگوں کیساتھ کام کرنا بہتر ہے کیونکہ اپنے پر زیادہ توجہ دی جاسکتی ہے۔

اداکارہ کاکہناتھاکہ ” یہ اس سے بہتر ہے کہ جب 200 لوگ آپ کے اردگرد ہوں اور ان کی اس وقت ضرورت بھی نہ ہو”۔ رپورٹس کے مطابق لال سنگھ چڈھا کی 2022 ء میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز متوقع ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close