انٹرٹینمنٹ

اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری نے ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پر ہلہ بول دیا

لاہور: اسٹیج اداکارہ کا پولیس تھانے پر دھاوا، اپنے دو ساتھیوں کو زبردستی چھڑوا کر لے گئیں۔

لاہور میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری ساتھی خواتین کے ہمراہ تھانہ گرین ٹاؤن پہنچ گئیں اور دو ساتھیوں کو پولیس سے چھڑوا کر لے گئیں، تاہم اس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات گرین ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کے گھر سالگرہ پارٹی میں شور شرابے کی اطلاع ملی۔

جب پولیس وہاں پہنچی تو دعا چوہدری اور وہاں موجود لوگوں نے اہلکاروں سے تکرار کی، جس کے بعد پولیس دو افراد عدنان اور عبداللّٰہ کو پکڑ کر تھانے لے گئی۔

واقعے کے کچھ دیر بعد دعا چوہدری چند خواتین کے ہمراہ تھانہ گرین ٹاؤن پہنچیں اور دونوں ساتھیوں کو زبردستی چھڑوا کر لے گئیں۔

ایف آئی آر کے مطابق دعا چوہدری نے فضا، کائنات، سحر اور دو ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پر ہلہ بولا۔

پولیس کے مطابق 7 خواتین سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close