انٹرٹینمنٹ

پرینیتی کا کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ بالی ووڈ میں کئی اداکارائیں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اعتراف کرچکی ہیں جس میں سونم کپوربھی شامل ہیں لیکن اب ایک اور اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کرکے بھارت میں حوس کے پجاریوں کو بے نقاب کیا ہے۔ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ممبئی میں ’’ویمن سیلف ڈیفنس گریجویشن ڈے‘‘ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اسکول جانے سے ڈر لگتا تھا جس کی اصل وجہ پڑھائی نہیں بلکہ راستے میں لڑکوں کی چھیڑخانی تھی جب کہ غربت کی وجہ سے بس یا گاڑی کی بجائے سائیکل کے ذریعے اسکول جاتی تھی اور راستے میں لڑکے نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرتے جس سے انتہائی خوف زدہ ہوجاتی تھی۔ پرینیتی کا کہنا تھا کہ والدین سے شکایت کے باوجود بھی روزاسی عمل سے گزرنا پڑتا تھا جس کے باعث اپنے والدین سے نفرت ہوگئی تھی لیکن شاید ان کا یہ عمل مجھے مضبوط بنانے کے لیے تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نئی آنے والی فلم’’گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close