انٹرٹینمنٹ

فلم انڈسٹری میں آج صورتحال تبدیل ہوگئی ہے

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ شوبز میں خواتین کو یکساں اجرت ملنا اب حقیقت بن رہا ہے۔

روینہ اس وقت اپنی ویب سیریز اریانک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس دوران انہوں نے خواتین فنکاروں کو بھی مردوں کے برابر اجرت ملنے پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری اس وقت تبدیل ہوگئی ہے اور میں آج جس کے لیے کام کر رہی ہوں وہ بالکل بدل گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً تمام ہی خواتین کو صورتحال کی مناسبت سے اب یکساں اجرت مل رہی ہے۔

روینہ نے اس تبدیلی کا سہرا او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو بھی دے دیا اور کہا کہ یہ تبدیلی اس لیے ہے کہ سنیما کی ایک الگ قسم بن رہی ہے اور خواتین کو یہاں کردار مل رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close