انٹرٹینمنٹ

کسانوں کا کنگنا رناوت کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر معافی مانگنے کا مطالبہ

ممبئی: مشتعل کسانوں نے گھیر لیا اور متنازعہ زرعی قوانین اور کسان تحریک کے خلاف دیئے گئے اُن کے بیانات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

 کسانوں نے بالی ووڈ اداکارہ کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور دو گھنٹے کے شور شرابے اور ہنگامے کے بعد پولیس احتجاج کرنے والی ایک خاتون کو کنگنا کی گاڑی کے قریب لے گئی جس سے کنگنا نے معافی مانگی اور پھر قافلے کو آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی۔

اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں اور وہ بھی کنگنا کے خلاف نعرے لگا رہی تھیں۔ مظاہرین کسانوں کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت نے کئی بار کسانوں، کسان تحریک اور یہاں تک کہ خاتون کسانوں کے بارے میں بھی غلط الفاظ کا استعمال کیا اور غلط بیانات دیے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کسان مظاہرین نے فلم کی شوٹنگ روک دی

ایسے میں جب تک وہ معافی نہیں مانگیں گی، ان کے قافلے کو آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔ آخر کار کنگنا کو کسانوں سے معافی مانگنی ہی پڑی۔

متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف جاری تحریک کے بارے میں کنگنا نے کئی متنازعہ بیانات دیے ہیں۔ کسان تحریک کے شروع میں کنگنا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک بزرگ خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایسے لوگ کچھ روپے لے کر تحریک میں پہنچ جاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close