انٹرٹینمنٹ

اداکارہ خوشبو کیخلاف اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کا انکشاف

اداکارہ خوشبو اسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے پرمقدمہ درج

سائبر کرائم ونگ نے تھیٹر میں بیک اسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے معاملے پر اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کاشف چن کے بیان پر اداکارہ ثوبیہ عرف خوشبوخان، عمران شوکی اور احمد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا۔

ملزم کاشف چن نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ فوٹیجز اداکارہ خوشبو کے کہنے پر بنائیں، طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ چارجنگ کے بہانے اپنا موبائل فون اداکاراؤں کے کمرے ميں رکھ آتا تھا۔

ملزم کا کہنا تھاکہ اداکارہ خوشبو نے ویڈیوز بنانے کا ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم کاشف کے موبائل فون سے ویڈیوز برآمد ہونے کے بعد خوشبو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ خوشبو خان تھیٹر مالک اور دیگر فنکاروں سے تلخ کلامی کےبعد کام چھوڑ گئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close