انٹرٹینمنٹ

حدیقہ کیانی اوردنانیرکا ‘جانان’ وائرل

پاوری گرل انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں تیزی سے اپنے قدم جما رہی ہیں۔

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی اور پاوری گرل دنانیر مبین کی مشہور پشتو گانا ’جانان‘ گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

دنانیر مبین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی کیساتھ گانا گاتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اس گانے کو سنتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں اور آج اسے حدیقہ کیانی کے ساتھ مل کر گانا ایک اعزاز ہے۔

اس ویڈیو میں، دنانیر کو کرسی پر بیٹھےاپنے پیچھے کھڑی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ ان کا مشہور گانا ’جانان‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی، جنہوں نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل’رقیب سے‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے، اب ایک نئےپراجیکٹ کے سیٹ پر ایک ساتھ پائے گئے ہیں اور ممکن ہے کہ یہ دونوں اس نئے پراجیکٹ میں ساتھ کام کررہی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close