انٹرٹینمنٹ

سعودی دارالحکومت میں بالی ووڈ اسٹارز کی فارمنس

ریاض: سعودی دارالحکومت میں ہونے والے شو کو دکھنے کے لیے لوگوں کا سیلاب اُمڈ آیا۔ 

سوشل میڈیا پر ریاض بولیفارد کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کا شو دکھنے کے لیے اتنے لوگ موجود ہیں کہ تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔

اسی طرح سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور دیگر اسٹارز کی پرفارمنس پر لوگ جھوم اٹھے۔

سلمان خان کے دابنگ ٹور میں شلپا شیٹی، پربھو دیوا، ایوش شرما اور سائی مکھرجی بھی موجود ہیں۔

بالی ووڈ سلطان نے اپنی مشہورِ زمانہ فلموں میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون اور دیگر کے میش اپ پر پرفارمنس دکھائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close