انٹرٹینمنٹ

فلم ’اترنگی رے‘ میں ان کا کردار چھوٹا ہے : اکشے کمار

 فلم ’اترنگی رے‘ میں مرکزی کردار سارہ علی اور دھنوش کے ہیں۔ 

اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’اترنگی رے‘ میں ان کا کردار چھوٹا ہے اور مرکزی کردار سارہ علی خان اور دھنوش کے ہیں۔

پنک وِلا کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے کہا ہے کہ میں تو بس فلم کا حصہ ہوں، دراصل یہ فلم تو دھنوش اور سارہ کی ہے، یہ دونوں فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے۔

اپنے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں بس ایک کردار ادا کر رہے ہیں، ان کے پاس فلم کی کہانی آئی تو انہیں اچھی لگی اور انہوں نے فلم سائن کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ ’فلم میں کردار چھوٹا ہے لیکن مجھے بہت پسند آیا، میں نے فلم ساز کو ہاں کی تو وہ بھی حیران رہ گئے کہ میں نے کس طرح انہیں ’ہاں‘ کہہ دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close