انٹرٹینمنٹدنیا

کانگریس کے جلسے میں بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا کے نعرے

 بالی ووڈ جنون بھی بھارتی سیاسی جلسوں کا حصہ بن گیا

کانگریس کے جلسے میں بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا کے نعرے  لگوادیے گئے۔

کانگریس کے رہنما نے جلسے میں اپنی لیڈر پریانکا گاندھی کی جگہ پریانکا چوپڑا کے نعرے لگوادیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود رہنما اپنی پارٹی کے لیڈران کے لیے نعرے بلند کر رہا تھا۔

اس نے ایک ایک کر کے سب لیڈران کے نام لیتے ہوئے نعرہ لگایا لیکن جیسے ہی پریانکا گاندھی کا نام آیا تو معاملہ اچانک پلٹ گیا۔

مذکورہ رہنما نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ’پریانکا چوپڑا زندہ باد‘ جس پر پہلے تو جلسے موجودہ شرکا نے بھی نعرہ دہرادیا لیکن بعد میں سب خاموش ہوگئے۔

تاہم غلطی کا احساس ہونے پر نعرہ لگانے والے نے پریانکا گاندھی کا درست نام لے کر نعرہ لگایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close