انٹرٹینمنٹ

سوناکشی سنہا اور ان کے بوائے فرینڈ میں بریک اپ ہوگیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی اور ان کے سو کالڈ بوائے فرینڈ بنٹی کے درمیان بریک اپ ہوگیا ہے۔ بنٹی اداکارہ کی ایک فلم کی اسائنمنٹ ہینڈل کر رہے تھے جبکہ فلم فنانسر کا کہنا ہے اس فلم کیلئے سوناکشی نے کافی بھاری فیس مانگی تھی۔ آغاز میں فلم کیلئے دو میل لیڈ رول کے سامنے سوناکشی کو لیا گیا تھا لیکن بعد میں کسی وجہ سے یہ پراجیکٹ ہی بند ہوگیا تھا تاہم سوناکشی اور بنٹی کا بریک اپ ہوگیا ہے اور سوناکشی کے بھائی اب ان کیلئے فلم اسائنمنٹ ہینڈل کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بنٹی سے بریک اپ کے بعد اب سوناکشی کی زیادہ تر فلم اسائنمنٹ ان کے چھوٹے بھائی ہینڈل کر رہے ہیں۔ تاہم سوناکشی یا پھر بنٹی نے کبھی بھی تعلقات کی بات کو قبول نہیں کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close