انٹرٹینمنٹ

معروف جاپانی اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا اونچائی سے گر کر ہلاک

اداکارہ سایاکا کانڈا ہوٹل کے باہر بے ہوشی کی حالت میں خون میں لت پت پائی گئیں

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 35 سالہ اداکارہ سایاکا شمالی جاپانی جزیرے ہوکائیدو کے دارالحکومت ساپورو کے ایک ہوٹل کی 22 ویں منزل پر ٹھہری ہوئی تھیں جہاں یہ حادثہ پیش آیا

جاپانی میڈیا کے مطابق اداکارہ سایاکا کانڈا ہوٹل کے باہر بے ہوشی کی حالت میں خون میں لت پت پائی گئیں بتایا جارہا ہے کہ سایاکا کا کمرہ ہوٹل کی 22 ویں منزل پر تھا اور وہ وہاں سے گر گئیں۔

اداکارہ کو فوراً اسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی جان نہ بچ سکی۔ سایاکا کی ایجنسی نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : عالمی شہرت یافتہ اداکارہ کی لاش برآمد

پولیس اس معاملے کی ممکنہ خودکشی کے کیس کے طور پر تحقیقات کر رہی ہے لیکن اس میں سازش کے عنصر کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ جب کہ اداکارہ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ سایاکا خودکشی نہیں کرسکتی۔

اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ’’فروزن‘‘ کے جاپانی ڈب ورژن میں فلم کے مشہور کردار اینا کی وائس اوور کے لیے مشہور تھیں اور تقریباً 20 سال کی عمر سے شوبز کی دنیا سے وابستہ تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close