انٹرٹینمنٹ

اداکار نعمان اعجاز کی بیٹے کو کامیابی کے لیے اہم نصیحت

ہٹلر کے پاس لاکھوں فالوورز تھے جبکہ حضرت عیسٰی ؑ کے پاس صرف 12 فالوورز تھے

اداکار نعمان اعجاز نے بیٹے زاویار نعمان کو شوبز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک اہم نصیحت کردی ہے۔

نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے پراجیکٹ کے سیٹ سے اپنے بیٹے زاویار نعمان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’فالوورز کی تعداد انسان کو زیادہ اہم نہیں بناتی‘۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ’ہٹلر کے پاس لاکھوں فالوورز تھے جبکہ حضرت عیسٰی ؑ کے پاس صرف 12 فالوورز تھے‘۔

دونوں باپ بیٹا جلد ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ میں نظر آئیں گے، سنگِ ماہ کی پہلی جھلک میں زاویار نعمان بالکل اپنے والد کے ہم شکل لگ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close