انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

زندگی کا بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ والد کا 1983 کا ورلڈ کپ فائنل نہ دیکھ سکی

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی مسابا گپتا کو اپنے والد کا ورلڈ کپ فائنل میچ نہ دکھنے کا بڑا دکھ ہے

مسابا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ وہ اپنے والد کا یہ میچ دیکھنے کے لیے اس دنیا میں موجود نہیں تھیں۔

یقیناً اس کی وجہ یہ ہے کہ مسابا اس آئیکونک میچ کے چھ برس پیدا ہوئیں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مسابا نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے 1983 کے عالمی کرکٹ میچ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے، جس میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 43 رنز سے ہرا کر عالمی کپ اپنے نام کیا تھا۔

مسابا نے میچ کے بارے میں گفتگو کے موقع پر حال ہی میں اس تاریخی میچ کے حوالے سے ریلیز ہونے والی فلم 83 پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کا تھیٹر میں آنے تک انتظار نہیں کرسکتیں کیونکہ میری والدہ بھی اس کا حصہ ہیں۔

گو کہ ویوین رچرڈز اس میچ میں ناکام رہے تھے مگر پھر بھی انھوں نے اس اننگز میں اپنے تمام ساتھیوں سے زیادہ رنز بنائے تھے، ویوین رچرڈز،  بھارتی کپتان اور تاریخ ساز آل راؤنڈر کپل دیو کے ایک ناقابل یقین کیچ پر آؤٹ ہوئے تھے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close