انٹرٹینمنٹ

بھارتی سوشل میڈیا پر عامر خان اور فاطمہ ثناء کے خفیہ نکاح کی خبریں زیر گردش

افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ سے تیسری شادی کر لی ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا پر اس وقت عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کے خفیہ نکاح کی خبریں زیر گردش ہیں ۔

اس جوڑی کی کچھ تصویریں بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں عامر خان نے کریم رنگ کا کرتا پاجامہ اور فاطمہ ثناء شیخ نے سنہری ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویریں ’ایڈیٹڈ‘ ہیں۔

عامر خان کی وائرل ہوتی اِن اصل تصویروں میں فاطمہ ثناء کی جگہ اُن کی دوسرے نمبر کی بیوی کرن راؤ کھڑی ہیں اور وائرل ہوتی جعلی تصویروں میں ثناء شیخ کا چہرہ فوٹو شاپ کے ذریعےایڈٹ کیا گیا ہے۔

تا حال عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کی جانب سے اِن افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

عامر خان پہلے سے دو شادیاں کر چکے ہیں، عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ سے دو بچے جنید اور آئیرا جبکہ دوسری بیوی کرن راؤ سے 9 سالہ بیٹا آزاد خان ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close