انٹرٹینمنٹ

پرینیتی چوپڑا ریلٹی شو میں رو پڑیں

اداکارہ پرینیتی چوپڑا ریلٹی شو میں شرکت کرنے والے شخص کی کہانی سن کر آبدیدہ ہوگئیں

اداکارہ پرینیتی چوپڑا آج کل ایک ریلٹی شو ’ہنر باز‘ میں فلم ساز کرن جوہر اور اداکار متھن چکرورتی کے ساتھ معاون جج کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں، جس میں مختلف فنکار اپنے کرتب کے ذریعے مختلف فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اسی شو کے دوران جب ایک امیدوار کی جدوجہد کے حوالے سے اس کا پرومو دکھایا گیا تو پرینیتی ان کی کہانی سننے کے بعد جذباتی ہوگئیں۔

شو کی آنے والی قسط کا پرومو انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں فنکار کو مختلف اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے اور اس دوران پس منظر میں ایک گانا ’اے دل ہے مشکل‘ بھی چل رہا ہے، جبکہ ویڈیو میں موجود فنکار بھی ممبئی آنے کے بعد اپنی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات اور جدوجہد کے بارے میں بتارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Voot (@voot)

اپنی کہانی سناتے ہوئے فنکار کا کہنا تھا کہ ممبئی آنے کے بعد مجھے بہت جدوجہد کرنا پڑی، میرے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی اور میں ایک درخت کے نیچے وقت گزارتا تھا اور میں چاہتا تھا کہ کوئی مجھے کچھ کھانے کو اور تھوڑے پیسے دے دے تو میں اپنے گھر واپس چلا جاؤں گا۔

فنکار کی کہانی سننے کے بعد اداکارہ پرینیتی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے بےاختیار آنسو بہہ نکلے۔

اس موقع پر پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ جو بہت سچے لوگ ہوتے ہیں ان کی کہانی سن کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔

پرینیتی چوپڑا جب رو رہی تھی تو اس موقع پر کرن جوہر ان کو تسلیاں دیتے ہوئے نظر آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close