انٹرٹینمنٹ

میوزک انڈسٹری میں واپس آنے کے لیے تیار نہیں : برٹنی اسپیئرز

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے میوزک انڈسٹری کی طرف دوبارہ واپس نہ آنے کی وجہ بتادی

برٹنی اسپیئرز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ’اُنہوں نے اپنے پرانے گانوں کے نئے گانے اور ریمکس کرنے کی امید کی تھی ، لیکن وہ مبینہ طور پر ایسا کرنے میں ناکام رہی جب وہ کنزَرویٹرشپ میں تھیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’اب وہ اپنی قسمت کے ذمہ دار ہونے کے باوجود، بھی میوزک انڈسٹری میں واپس آنے کے لیے تیار نہیں ہیں‘۔

برٹنی اسپیئرز نے لکھا کہ ’اُن کا اندازہ ہے کہ یہ اب زیادہ تر لوگوں کو عجیب لگتا ہے کہ وہ اب بھی میوزک انڈسٹری کی طرف کیوں واپس نہیں آرہی ہیں، یہ صرف سطحی مسائل ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Britney Spears (@britneyspears)

اُنہوں نے لکھا کہ’لوگوں کو ان خوفناک چیزوں کا کوئی اندازہ نہیں ہے جو ذاتی طور پر اُن کے ساتھ پیش آئی تھیں، جو کچھ گزرا اس کے بعد، وہ لوگوں سے اور کاروبار سے خوفزدہ ہیں!!

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ’اب صرف اپنی فیملی کے فائدے کے لیے اپنےاصل کام کو نظر انداز کرنے کے لیے میوزک انڈسٹری میں واپس نہیں آئیں گی‘۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close