انٹرٹینمنٹ

شہناز گِل کی ڈانس ویڈیو وائرل ، مثبت اور منفی تبصروں کا انبار

سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد شہناز گِل کا دوست کی منگنی پر رقص

شہناز گِل نے حال ہی میں اپنے منیجر کوشل جوشی کی منگنی میں دیگر دوستوں کے ساتھ رقص کیا

بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا کی موت کے بعد شہناز گِل کی ڈانس کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے ساتھ زیرِ بحث ہے۔

کسی نے کہا کہ شہناز کو یوں خوش ہونے کا کوئی حق نہیں ہے جبکہ ان کے حق میں آواز بلند کرنے والے بھی اس معاملے میں پیش پیش رہے۔

سدھارتھ کے دوست گلوکار عاصم ریاض نے شہناز گِل کی وائرل ڈانس ویڈیو پر نام لیے بغیر طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

عاصم ریاض نے شہناز گِل کی اپنی مینجر کی منگنی پر رقص کرتے ویڈیو پر ردعمل دیا ۔

عاصم ریاض نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کسی کا بھی نام لیے یا کوئی ویڈیو پوسٹ کیے کہا کہ کچھ رقص کی ویڈیوز دیکھیں، سنجیدگی سے کہنا ہوگا کہ لوگ اپنے پیاروں کو بھول جاتے ہیں۔ کیا بات ہے!

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’نیو ورلڈ‘ کا بھی اضافہ کیا ۔

اس طنزیہ ٹوئٹ پر شہناز گِل کے مداح انہیں کسی پر یوں تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں تو کوئی ان کا ساتھ دے رہا ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close