انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بند آنکھوں کے ساتھ کیوں؟

اسلام آباد: ہوسکتا ہے آپ نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا خصوصاً انسٹاگرام پر دیکھا ہو کہ بیشتر پاکستانی معروف شخصیات آنکھیں بند کرکے تصاویر کھچوا کر پوسٹ کررہی ہیں۔
مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایسا کیوں ہے ؟ یقیناً یہ کسی رمضان شو کا پرومو نہیں اور نہ ہی فلم کا ٹیزر، تو پھر ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟ تو اصل وجہ تو یہ ہے یہ فنکار اور کھلاڑی درحقیقت پاکستان کے ایک اہم مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ایسی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں۔
آئیز کلوزڈ فار لائٹ نامی ہیش ٹیگ کے ساتھ چلنے والی اس مہم کے ذریعے یہ معروف شخصیات اس مسئلے کو اجاگر کررہی ہیں کہ پاکستان میں ہزاروں افراد روزانہ بجلی کے بغیر زندگی گزارتے ہیں، اور آنکھیں ایک لمحے کے بند کرنے سے بینائی کے سامنے چھانے والی تاریکی بجلی سے محروم افراد کی بے بسی کا احساس دلاتی ہے۔ اس مہم میں #EyesClosedForLight کے ساتھ کوئی بھی اپنی تصویر پوسٹ کرسکتا ہے جو کہ پیپسی کی جانب سے چلائی جارہی ہے اور ہر تصویر کے عوض وہ ایک لائٹ بوتل کسی محروم شخص کو دے گی۔ اس مہم میں شریک ہونے والی شخصیات کی تصاویر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close