انٹرٹینمنٹ

انوشکا شرما کی شاندار واپسی

انوشکا شرما جھولن گوسوامی کی کہانی کو اسکرین پر لے آئیں۔

اداکارہ انوشکا شرما طویل عرصے کے بعد اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

اداکارہ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد بالی ووڈ سے کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کرلی تھی، اب بھارتی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان’جھولن گوسوامی‘ کی کیرئیر پر بننے والی فلم ’چکدا ایکسپریس‘ کے ساتھ اسکرین پر واپسی کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

انوشکا شرمانے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ اُن کےلیے بہت خاص فلم ہے کیونکہ یہ بنیادی طور پرایک بڑی قربانی کی کہانی ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’چکدا ایکسپریس سابق بھارتی کپتان جھولن گوسوامی کی زندگی کے واقعات سے متاثر کُن ہے اور یہ خواتین کی کرکٹ کی دنیا پر بننے والی حیرت انگیز فلم ہوگی‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ’وہ وقت جب جھولن نے کرکٹر بننے اور عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا فیصلہ کیا، خواتین کے لیے اس کھیل کو کھیلنے کے بارے میں سوچنا بھی بہت مشکل تھا‘۔

انوشکا نےاپنے تفصیلی نوٹ کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ’ بطور کرکٹنگ قوم ہمیں اپنی خواتین کرکٹرز کو ان کا حق ادا کرنا ہوگا، جھولن کی کہانی ہندوستان میں کرکٹ کی تاریخ کی گمنام کہانیوں میں سے ایک کہانی ہے اور یہ فلم اُس کے جذبے کا جشن ہے‘۔

انوشکا شرما کی یہ فلم’چکدا ایکسپریس‘ او ٹی ٹی (OTT) پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close