انٹرٹینمنٹ

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور نے راہیں جدا کرلیں

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کا بریک اپ ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا بالی وڈ لائف کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 4 سال سے قریبی رشتے میں رہنے والے ملائکہ اور ارجن کا بریک اپ ہوگیا ہے جس کی تصدیق دونوں کے قریبی ذرائع نے کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ ارجن سے بریک اپ کے بعد ملائکہ 6 دن سے اپنے گھر سے باہر نہیں نکلیں اور وہ مکمل طور پر تنہائی میں چلی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ بہت غمزدہ ہیں اور انہوں نے دنیا سے فی الحال دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارجن کپور بھی حالیہ دنوں میں ایک بار بھی ملائکہ سے ملنے نہیں گئے، ارجن کو تین دن پہلے بہن ریا کپور کے گھر ڈنر کے لیے دیکھا گیا تھا۔

ملائکہ عموماً ارجن کپور کے ساتھ ان کے فیملی ڈنر میں ضرور ہوتی ہیں لیکن اس بار وہ ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں جب کہ ریا کا گھر ملائکہ سے چند قدم کے فاصلے پر ہے، اس کے باوجود اُنہوں نے رات کے کھانے کے بعد ان سے ملاقات نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close