انٹرٹینمنٹ

جہاز میں ’فرمائش‘پوری نہ ہونے پر دولہے نے اپنے کپڑے اتار دیئے

لندن ۔ نئے نویلے دولہے عموماً معمول سے زیادہ تہذیب اور وقار کا مظاہر کرتے نظر آتے ہیں لیکن ایک برطانوی دولہے نے دلہن کے ہمراہ سفر کرتے ہوئے دوران پرواز ہی ایسا گل کھلا دیا کہ مسافروں سے بھرے جہاز کو ایمر جنسی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔
اخبار ”ڈیلی میل“ کے مطابق دلہن، دولہے اور ان کے دوستوں پر مشتمل تقریباً بارہ افراد کا گروپ لندن سے براٹیسلاواجارہا تھا کہ راستے میںدولہے اور اس کے دوستوں نے بکثرت شراب نوشی کی۔ پرواز کے ایک مسافر الیگزینڈر کولر نے ڈیلی میل کو بتایا کہ ان لوگوں کا نشے سے برا حال تھا لیکن افسوسناک بات یہ ہوئی کہ دولہے نے مزید شراب کا مطالبہ شروع کر دیا، اور جب عملے نے معذرت کی تو ان لوگوں نے وہ فساد کھڑا کیا کہ جسے لفظوں میںبیان کرنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنگامہ کرنے والا دولہا اور اس کے دوست اس قدر پریشانی کا سبب بنے کہ جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ نشے میں چور ہونے کی وجہ سے اپنے پاﺅں پر کھڑے بھی نہیں ہو پا رہے تھے لیکن اس کے باوجود مزید شراب طلب کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک نے تو بطور احتجاج 170 مسافروں کے سامنے خود کو برہنہ کر لیا۔
الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ ہنگامہ کرنے والے مسافر اس قدر احمق تھے کہ وہ سمجھ رہے تھے کہ جرمنی میں اترنے کے بعد بھی ان کی پارٹی جاری رہے گی، لہذا وہ دیگر مسافروں کیلئے بے پناہ تکلیف کا سبب بننے اور جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کروانے کے باوجود بہت خوش نظر آ رہے تھے۔
مسافروں نے لیوٹن ایئرپورٹ کے عملے کو بھی شدیدتنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ ان مسافروں کی ابترحالت دیکھنے کے باوجود انہیں طیارے میں سوار ہونے سے روک نہیں پائے تھے، جبکہ جرمن پولیس نے بھی انہیں طیارے سے اتارنے میں کافی تاخیر کا مظاہر کیا، جس کی وجہ سے مسافروں کو مزید پریشانی اٹھانی پڑی ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close