More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

شادی کیریئر میں رکاوٹ نہیں بنی : ملائکہ اروڑا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

میں نے پرکشش شخصیت ہونے کے باوجود شادی کی اور بچے کو بھی جنم دیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ اداکار ارباز خان سے شادی فلمی کیریئر میں کبھی رکاوٹ ثابت نہیں ہوئی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ملائکہ اروڑا اور ارباز خان نے 1998ء میں شادی کی تاہم دونوں نے 2017ء میں علیحدگی کا اعلان کیا۔ ملائکہ اروڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شادی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

ملائکہ اروڑا نے انٹرویو میں کہا کہ ارباز خان سے شادی کرنے اور اس کے فوری بعد فلم نگری میں قدم رکھنے سے کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آئی بلکہ اس سے میری زندگی میں اضافہ ہوا۔


انہوں نے کہا کہ میں نے پرکشش شخصیت ہونے کے باوجود شادی کی اور بچے کو بھی جنم دیا، میں نے شادی اور حاملہ ہونے کے تصورات کی تعریفِ نو کی اور اسے دلکش بنایا۔

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ شادی کیریئر میں رکاوٹ نہیں بنی اس بات کو مختلف طریقوں سے ثابت کیا، میں نے شادی کے فوراً بعد بچے کو جنم دینے کا ارادہ کیا، میرا یہی خیال تھا کہ کیریئر پر کوئی فرق پڑے گا، لوگوں نے بہت باتیں کیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے علیحدگی سے ایک سال قبل ہی اداکار ارجن کپور سے قریبی تعلق قائم کیا جو اب تک برقرار ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کے درمیان علیحدگی کی وجہ ارجن کپور ہی ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close