انٹرٹینمنٹ

شادی کے بعد کترینہ کیف کی فلم نگری میں واپسی

بالی ووڈ اداکارہ اپنے پراجیکٹس کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کرنے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف، اداکار سدھانت چترویدی اور ایشان کھتر کے ساتھ نئے گانے’فون بھوت‘ کی شوٹنگ کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ کترینہ کیف نے گنیش ہیج کے کوریوگرافی کیے اپنے نئے ڈانس نمبر کی تیاری شروع کردی ہے۔

کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی سامنے آنے کے بعد بھارت میں فلموں کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close