انٹرٹینمنٹسندھ

حریم شاہ منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا

حریم شاہ منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کردیے۔ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

حریم شاہ نے وکیل کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرنسی سے متعلق وضاحتی ویڈیو جاری کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے پاکستانی بینکوں میں 2 اکاؤنٹس ہیں جن میں ایک کھاتہ بینک آف پنجاب کی لاہور برانچ میں ہے جبکہ دوسرا اکاؤنٹ حبیب بینک کی کراچی برانچ میں ہے۔

ایف آئی اے حکام نے فضا حسین عرف حریم شاہ کے دونوں بینک اکاؤنٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کیے جانے کے لیے خط لکھا تھا۔

یاد رہے کہ حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کر غیر ملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لے کر بیرونِ ملک گئی ہیں، ویڈیو میں پاکستانی اداروں کا تمسخر بھی اڑایا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close