انٹرٹینمنٹ

مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی ایک بار پھر تنقید کی زد میں

عامر خان کی بیٹی شوبز انڈسٹری میں نہ ہونے کے سبب بھی اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی نئی تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ایرا خان کی بولڈ تصویروں پر اکثر اوقات ہی تنقید کی جاتی رہتی ہے جبکہ اب انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ایرا خان کو بوائے فرینڈ بدلنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

ایرا خان کی جانب سے گزشتہ دن سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں انہوں نے اپنی دادی کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

ایرا خان ان تصویروں میں اپنی دادی سمیت بوائے فرینڈ نوپر شیکھڑے کے ساتھ بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

ایرا خان کے ساڑھی پہننے پر بھارتی صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں اُن کے بوائے فرینڈ پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے ایرا خان کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ ’ایرا خان کو اس قدر بگاڑنے میں اُن کے بوائے فرینڈ کا ہاتھ ہے۔

انٹر نیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ایرا خان کا بوائے فرینڈ اُن کے ساتھ اچھا نہیں لگتا ہے جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تو ایرا خان کو بوائے فرینڈ بدلنے کے بھی مشورے دیئے جا رہے ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close