انٹرٹینمنٹ

اداکارہ عائزہ خان نے اپنی حسین جِلد کا راز بتا دیا

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے اپنی خوبصورت جِلد کا راز بتا دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عائزہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو اپنی حسین جِلد کا راز بتا رہی ہیں۔

عائزہ خان نے کہا کہ ’میری اچھی جِلد کا راز یہ ہے کہ میں بہت کم میک اپ کرتی ہوں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں شوٹس کے علاوہ میک اپ نہیں کرتی، اسی لیے میری جِلد اچھی ہے۔‘

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اب کوئی میری بات پر یقین کرے یا نہ کرے، وہ الگ بات ہے۔‘

عائزہ خان کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

 حال ہی میں عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 ملین ہوئی ہے۔

عائزہ خان پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 11 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close