انٹرٹینمنٹ

راولپنڈی کے تھیٹر میں فائرنگ سے اسٹیج ڈانسر جاں بحق

راولپنڈی : تھیٹر میں تماشائی کی فائرنگ سے اسٹیج ڈانسر نویدالحسن جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واققہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع تھیٹر میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں اسٹیج ڈانسر نوید الحسن جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ڈرامہ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے نشہ میں دھت شخص نے کی، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ اسٹیج ڈانسر کے قتل میں ملوث ملزم افتخار شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگرملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close