انٹرٹینمنٹ

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی : نورا فتیحی

انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے کے معاملے پر نورا فتیحی کا بیان سامنے آگیا۔

نورا فتیحی نےانسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے کی تفصیلات مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ‘ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ ‘صبح سے کوئی میرے اکاؤنٹ کو ہیک کرنےکی کوشش کررہا تھا، تاہم انسٹاگرام ٹیم کا شکریہ جس نے میری مدد کی ‘۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز اداکارہ کا 37 ملین سے زائد فالوورز کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا گیا تھا جس پر صارفین کافی حیران تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close