انٹرٹینمنٹ

مجھے سمجھ نہیں آتی کہ تعصب انسان کو اتنا اندھا کیوں کر دیتا ہے

لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ادائیگی کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں شاہ رخ خان اپنی منیجر پوجا ڈڈلانی کے ہمراہ میت پر پھول رکھ رہے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ اٹھا کر فاتحہ پڑھی اور لتا کی میت پر پھونکا

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے تنقید شروع کردی کہ شاہ رخ لتا کی میت پرتھوک رہے تھے جس کے بعد اداکار کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔

تاہم اس پر اداکارہ ریشم چپ نہ رہ سکیں اور تعصب پھیلانے والے افراد پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑ ھیں : اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ‘مجھے سمجھ نہیں آتی کہ تعصب انسان کو اتنا اندھا کیوں کر دیتا ہے؟’۔
شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کے دل کالے ہوجاتے ہیں تو آپ کو کسی کے اچھے عمل اور اس کی نیک نیتی پر بھی شبہ ہونے لگتا ہے’۔

شاہ رخ نے لتا جی کی سمادھی پر کچھ پڑھ کر پھونکا ہے جسے وہاں کے تعصب پسند لوگوں نے تھوکنا قرار دے دیا ہے لہٰذاجو بھی باشعور شخص اسے کُھلی آنکھوں سے دیکھے گا تو اسے اندازہ ہوجائے گا کہ شاہ رخ نے پُھونکا ہے تھوکا نہیں’۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close