انٹرٹینمنٹ

زرنش خان کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زرنش خان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 

 

اداکارہ زرنش خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پوسٹ اور اسٹوری میں اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زرنش خان کسی کی شادی میں مصروف ہیں ساتھ ہی اداکارہ کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوتے ہی شائقین ایموجی اور مختلف تبصروں کے ساتھ اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

 

اداکارہ زرنش خان نے پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے گانے پر رقص کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی تھی جہاں شو کے دوران زرنش خان کے ہمراہ شو کے میزبان نے بھی ڈسکو دیوانے پر اپنے ڈانس سے مداحوں کو حیران کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : زرنش خان کی انسٹاگرام ویڈیو کے چرچے

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شو کے سیٹ کی کچھ جھلک شیئر کی تھی۔

اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا کہ کیپشن کے بارے میں نہیں سوچا۔

واضح رہے کہ زرنش کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی عرصے میں ہی مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close