انٹرٹینمنٹ

سہانا خان کی بالی ووڈ میں ڈیبیو دینے کی تیاری ؟

سہانا خان 2018 میں ووگ انڈیا سر ورق کی زینت بن کر گلیمر کی دنیا میں انٹری  دے چکی ہیں۔

بالی ووڈ فلم نگری میں سہانا خان کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ بہت جلد زویا اختر کی فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سہانا خان کو حال ہی میں ممبئی میں فلمساز زویا اختر کےآفس کے باہر دیکھے جانے کے بعد یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوئی ہیں۔

دراصل سہانا خان کو زویا اختر کے آفس کے باہر مشہور فوٹوگرافر گروپ پاپرازی نے دیکھ لیا اور اس کے بعد سہانا خان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئیں اور مداحوں کی جانب سے یہ تبصرے ہونا شروع ہوگئے کہ شاید سہانا اب جلد ہی بالی ووڈ میں انٹری دینے والی ہیں۔

تاہم، اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی شاہ رخ خان، سہانا خان، یا زویا اختر کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ سہانا خان ماضی میں اداکاری میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرچکی ہیں۔

اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی پیاری بیٹی سہانا خان نے 2018 میں ووگ انڈیا سر ورق کی زینت بن کر گلیمر کی دنیا میں انٹری بھی دے دی ہے۔

اداکار نے اپنی بیٹی کے پہلے پراجیکٹ کی تصاویر خود اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close