Featuredدنیا

میٹا کی فیس بک اور انسٹاگرام بند کرنے کی دھمکی

نیو یارک: میٹا نے خبردار کیا ہے کہ وہ ڈیٹا کی منتقلی کے تنازع پر یورپ میں فیس بک اور انسٹاگرام کو بند کر سکتا ہے۔

کمپنی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں ایک رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ڈیٹا ٹرانسفر کا نیافریم ورک تیار نہ کیا گیا تو وہ اپنی سروسز معطل کرنے پر مجبور ہوگی۔

میٹا کی جانب سے یہ دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب یورپی یونین نے حال ہی میں ایک ایسا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت فیس بک جیسی کمپنیوں کو یورپی یونین کا ڈیٹا یونین کے اندر ہی یورپی سروز پر پراسیس کرنا ہوگا۔ فیس بک اور انسٹاگرام کا ڈیٹا امریکہ اور یورپ کے سرورز پر پراسیس ہوتا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صرف اور صرف یورپ میں ڈیٹا پراسیس نہیں کرسکتی۔

میٹا کے نائب صدر برائے بین الاقوامی امور نگ کلیگ کا کہنا ہے کہ اگر فیس بک نے یورپ میں اپنی سروسز بند کیں تو اس سے وہ کاروبار بہت زیادہ متاثر ہوں گے جو فیس بک کے اشتہارات پر چلتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close