More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

انسانی دماغ سے قریب تر کمپیوٹر چند برس میں حقیقت بن جائے گا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

سائنسدانوں نے انسانی دماغ کی طرح کام کرنے والے کمپیوٹر کو تیار کرنے کا اہم مرحلہ عبور کرلیا، عظیم شاہکار کو اس دہائی کے آخر تک دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

 

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹاک ہوم کے کے ٹی ایچ رائل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 2 ڈی مادے کی مدد سے دنیا کا پہلا الیکٹرو کیمیکل 3 ٹرمینل ٹرانسسٹر تیار کرلیا ہے۔

اس ٹرانسسٹر کی مدد سے سائنس دانوں کو اعصابی نیٹ ورک بنانے میں بہت زیادہ مدد حاصل ہوگی جو ہوبہو انسانی دماغ کی طرح کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ہوا سے پانی تیار کرنے والی مشین

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ٹائٹینیم کاربائڈ کمپاؤنڈ میں بننے والی میموری کمپونینٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سائنس دانوں نے سائنس جریدے ’ ایڈوانسڈ فنکشنل میٹریلز‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا کہ ایم ایکس ای این ای ایس کے نام سے بنایا گیا یہ ٹرانسسٹر مستقبل میں ایسے اعصابی کمپیوٹر کی تیاری میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جو انسانی دماغ سے قریب تر اور بجلی کی زیادہ سے زیادہ بچت کرے گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close