Featuredسندھ

سول ایوی ایشن کے تحت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ جمعہ 11 فروری کو دن 02:30 بجے سے سہ پہر 04:30 بجے تک 19 ویں کھلی ای-کچہری کا براہ راست انعقاد کریں گے

 

سی اے اے ای-کچہری کا مقصد مسافروں کو ائرپورٹس پر پیش آنے والی مشکلات کو سننا اور ان کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہے۔

شکایت کنندگان سے درخواست ہے کہ آن لائن ای کچہری کے دوران اپنے نام، رابطے کی تفصیلات، ای میل اور ایئر پورٹ کا نام کمنٹ باکس میں ضرور لکھیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنیاسفری ہدایات نامہ جاری کردیا

ڈائریکٹر جنرل پی سی اے اے سے http://facebook.com/pcaa.official پر رابطہ کیا جا سکے گا۔

سول ایویشن اتھارٹی نے عوامی سہولت کے پیش نظر وزیراعظم اور وزارت ہوا بازی کی خصوصی ہدایات پر آن لائن کھلی کچہریوں کا سلسلہ تواتر سے شروع کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close