Featuredانٹرٹینمنٹ

طوبیٰ کی عامر لیاقت سے علیحدگی؛ اداکارہ کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی بننے والے عامر لیاقت حسین کی دوری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے ان سے خلع کی وجہ بھی بیان کردی ہے۔

 

 

طوبیٰ انور نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ لوگوں کو اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کر رہی ہوں، ان کے قریبی دوست احباب اور فیملی ممبرز پہلے سے ہی جانتے ہیں کہ ان کی عامر لیاقت سے 14 ماہ سے علیحدگی چل رہی ہے۔

طوبیٰ نے مزید بتایا کہ ان 14 ماہ کے دوران رشتے میں پڑی دراڑیں ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔

طوبیٰ نے لکھا کہ وہ بتا نہیں سکتیں یہ کتنا مشکل وقت ہے، لیکن انہیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے۔ میں سب لوگوں سے اپیل کروں گی کہ اس مشکل گھڑی میں میرے فیصلے کا احترام کیا جائے۔

عامر لیاقت حسین کی پہلی شادی

عامر لیاقت نے پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال سے کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ تاہم یہ تعلق 2020 میں طلاق پر منتج ہوا۔ جس پر بشریٰ اقبال کا کہنا تھاک ہ طلاق دینا ایک بات ہے، لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔

عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی

پی ٹی آئی رہنما نے 2018 میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی۔ سیدہ طوبیٰ رمضان ٹرانسمیشن میں عامرلیاقت کے ساتھ بطور میزبان بھی نظر آئیں۔ عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بھی گزشتہ سال زیر گردش رہیں تاہم انہوں نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ طوبیٰ اب بھی ان کی اہلیہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close