Featuredسندھ

معروف سیاستدان منظور وسان نے اب ایک نیا خواب دیکھ لیا

کراچی: پیپلزپارٹی کے مشیر زراعت اور اپنے خوابوں کی بنیاد پر پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور و معروف سیاستدان منظور وسان نے اب ایک نیا خواب دیکھ لیا ہے

عام انتخاب اور وزیراعظم عمران خان سے متعلق بھی پیشگوئی کردی ہے، اور کہا ہے کہ ممکن ہے عمران خان کی جگہ 23 مرچ کو کوئی نیا وزیراعظم پریڈ میں شرکت کرے۔

منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ اپوزیشن کے آپسی اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں، اور حالات سے لگتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، لیکن مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اس تحریک سے پہلے ہی عمران خان اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں، اور آج ادھر ادھر گھومنے والے کل جیل میں بھی ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : ہوسکتا ہے کہ عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی کو نیا وزیراعظم لایا جائے، منظور وسان

رہنما پی پی پی نے کہا کہ دو ماہ بہت اہم ہیں، اس دوران عمران خان کیلئے ایک کے بعد ایک بحران آئے گا، اور وہ ایسے فیصلے کروائیں گے جو مستقبل میں ان کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں، میں خلائی مخلوق پر یقین نہیں رکھتا، لیکن معاملات سنگین نظر آرہے ہیں، اسی سال عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close