Featuredاسلام آباد

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا  جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں

27 شرائط پر عملدرآمد کرنیوالے ملک کو گرے لسٹ سے نکال دیا جاتا ہے لیکن یہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے کوشش ہے جلد گرے لسٹ سے نکل آئیں گے، آخری چند سال میں پچھلی حکومت نے کچھ تو ایسا کیا ہوگا جوفیٹف گرے لسٹ میں گئے۔

روپے پر پریشر تھا اب روپیہ 174پرآگیا ہے، اس وقت روپیہ انڈرویلیونہیں ہے،ایک دو روپےکافرق ہے، سعودی عرب سےموخرادائیگی پر تیل کی درخواست کی، اس وقت اپنے تیل کے ذخائراستعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان کا نام بلیک نہیں بلکہ گرے لسٹ میں شامل کیا ہے، ایف اے ٹی ایف

پٹرول پرسیلزٹیکس اورپی ڈی ایل کو کم کیا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 100فیصدسےزائداضافہ ہوا لیکن ہم نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40فیصدتک اضافہ کیا، ہم کوشش کر رہےہیں عوام پرکم سےکم بوجھ پڑے۔

امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کیلئے کوئلہ توامپورٹ کرنا پڑے گا، کچھ پاور پلانٹس چلانےکیلئےتھرسےکوئلہ نکالاجارہاہے ، آپ کہیں پٹرول امپورٹ کرنابندکریں توایسا نہیں ہوسکتا۔

ہم نےچینی، گندم امپورٹ کی جس کےباعث امپورٹ میں اضافہ ہوا، صرف جنوری میں امپورٹ بل میں 1.5ارب ڈالرکی کمی ہوئی ہے، ہم نے سی بی یوزپرڈیوٹی بڑھائی ، جس کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close