Featuredدنیا

ترکمانستان میں 12 مارچ کو صدارتی انتخابات کا اعلان

ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کی جانب سے استعفے کے عندیے کے بعد ملک میں 12 مارچ کو صدارتی انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکمانستان میں آئین کے مطابق اگلے صدارتی انتخابات 2024 میں ہونا تھے لیکن اب نئے انتخابات رواں سال 12 مارچ کو ہوں گے۔

ترکمانستان کے الیکشن کمیشن کے ترجمان بزرگان گراریوف نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ صدر قربان قلی بردی محمدوف نے الیکشن کمیشن کو قبل از وقت صدارتی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔

بزرگان گراریوف نے بتایا کہ ملک میں اب نئے صدارتی انتخابات 12 مارچ کو ہوں گے۔

64 سالہ قربان قلی بردی محمدوف نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ وہ اپنی بڑھتی عمر کی وجہ سے اس مشکل فیصلے پر پہنچے ہیں کہ ملک کو اب نوجوان قیادت کی ضرورت ہے۔

ترکمان صدر نے کہا کہ ملک کی ترقی کے نئے مرحلے پر حکمرانی کے لئے راستہ ان نوجوان رہنماؤں کے لیے چھوڑ دیا جانا چاہیے جو روحانی ماحول اور موجودہ دور کے تقاضوں کے پروردہ ہوں۔

قربان قلی بردی محمدوف نے صدارت چھوڑنے کے لئے وقت تو نہیں بتایا تاہم انہوں نے ایوان بالا کے چیئرمین کے طور پر سیاسی سفر جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ترکمانستان کے موجودہ صدر 2006 سے اس عہدے پر براجمان ہیں۔ وہ سوویت یونین میں ترکمانستان کے الحاق کے وقت ریاست کے وزیر اعظم اور ایوان بالا کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

ترکمانستان کی سیاست پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ قربان قلی بردی محمدوف اپنے بیٹے سردار بردی محمدوف کو ملک کا صدر بنانا چاہتے ہیں۔

سردار بردی محمدوف اس وقت ترکمانستان کے نائب وزیر اعظم ہیں۔

ملک میں متحد اپوزیشن نہ ہونے کی وجہ سے سردار بردی محمدوف کی راہ میں بظاہر کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close