Featuredکھیل و ثقافت

‘جلد ہی ہماری ملاقات ہوگی’، شاہد آفریدی کا جذباتی پیغام

لاہور: کرونا ایس او پیز باپ بیٹی کی لازوال محبت کے درمیان حائل ہوگئیں، اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے افسردگی کے عالم میں بیان جاری کردیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی اور ان کی بیٹی لاہور میں ایک ہی ہوٹل میں موجود ہونے کے باوجود ملاقات نہیں کرسکتے کیونکہ کرونا ایس او پیز کے تحت کھلاڑی کو بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

کورونا پابندیاں باپ بیٹی کی ملاقات میں حائل تو ہوئیں مگر لازوال رشتے کی محبت کمرے کے آنکھ نے قید کرلی، جسے خودشاہد آفریدی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے وائرل کردیا ہے۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ میں اپنی چھوٹی بیٹی کو بہت یاد کر رہا ہوں، ہم ایک ہی ہوٹل میں ہیں لیکن بائیو ببل پروٹوکولز کی وجہ سے مل نہیں سکتا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہدآفریدی کی چھوٹی بیٹی نے کھڑکی سے اپنے والد کو تجسس بھری نگاہوں سے دیکھا اور ‘بابابابا’ کی آوازیں لگائیں، جبکہ شاہد آفریدی نے بیٹی کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور پیغام میں لکھا کہ میری چھوٹی شہزادی جلد ہی ہماری ملاقات ہوگی۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1492414778240872449?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1492414778240872449%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fshahid-afridi-psl-7-quetta-gladiators-lahore-bio-secure-bubble%2F

واضح رہے کہ شاہدآفریدی پی ایس ایل کے آغاز پر ہی کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ ابتدائی دو میچوں میں شریک نہ ہوسکے تھے۔

آج آفریدی کی ٹیم اہم ترین میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مد مقابل ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close