Featuredکھیل و ثقافت

کراچی کنگز کی پی ایس ایل7 میں مسلسل 8ویں شکست

لاہور : کراچی کنگز مسلسل 8 ویں میچ میں بھی ناکام، سلطانز 7 وکٹوں سے کامیاب

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 174 رنز بنائے، عماد وسیم 16گیندوں پر 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، جو کلارک 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 2 جبکہ رومان رئیس، عمران طاہر ،خوشدل شاہ اور مزربانی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی طرف سے شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے اننگز اوپن کی، پہلی وکٹ 100 کے اسکور پر گری، شان مسعود 41 گیندوں پر 45 رنز بناکر امیر حمزہ کا شکار بنے۔

ملتان سلطانز نے 175 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، محمد رضوان 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم نے 8 میچز میں 7 میں فتح اپنے نام کی جبکہ کراچی کنگز کی یہ رواں ایونٹ میں مسلسل 8ویں شکست ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close