Featuredانٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامر کی اپنی دوست کے ساتھ شرمناک حرکات، ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اور کم سن ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔

 

 

 

پاکستانی فیچر فلم میں سپورٹنگ رول سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں اپنی سہیلی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دراصل ہانیہ ویڈیو میں اپنی سہیلی کے چہرے کو چاٹتی ہوئی نظر آرہی ہیں، جبکہ ان کی سہیلی اس حرکت سے کافی پریشان دکھائی دیں۔

ہانیہ نے ویڈیو میں موجود خاتون کا چہرہ چاٹنے کے بعد کہا کہ یہ کتنا نمکین ہے، جس پر ان کی سہیلی نے کہا کہ یہ فیس کریم کا ذائقہ ہے۔

ویڈیو کمپائلیشن میں ہانیہ اپنی اس سہیلی کو مختلف بہانوں سے پریشان کرتی نظر آتی ہیں۔

ایک سین میں انہوں نے صوفے پر پاوں رکھ کر خاتون کو مارنے کی کوشش کی تو انہوں نے چیخ کر امی کو آواز دی اور شکایت لگائی کہ ہانیہ جوتے سمیت صوفے پر چڑھ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی 25ویں سالگرہ منائی ہے، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ایک پارٹی کے دوران اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا گیا، اداکارہ اپنی سالگرہ کو لے کر بہت پرجوش اور خوشی میں ناچتی گاتی نظر آئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close