Featuredاسلام آباد

محسن بیگ پر تھانے میں تشدد کی شکایت پر رپورٹ طلب

اسلام آباد: عدالت نے آئی جی اسلام آباد سے محسن بیگ کے ساتھ ہونے والے واقعے پر رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئیر تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔
 
سماعت کے موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ بہت افسوسناک ہے کہ وزیراعظم تک اس معاملے میں شامل ہو گئے۔ اس عدالت کے ماتحت جج کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ نے تو ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزم کے علاوہ کوئی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر نہیں کر سکتا۔ ہمیں معلوم بھی نہیں کہ ملزم خود مقدمہ خارج کرنا بھی چاہتا ہے یا نہیں۔ آپ اپنی درخواست میں ترمیم کر کے لا سکتے ہیں۔
 
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل تک تو محسن بیگ سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا تھا۔ مُحسن بیگ پر تھانے میں بری طرح تشدد کیا گیا۔ عدالت نے بیلف بھیجا تو اس کو تھانے میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ ایس ایچ او کے کمرے میں دس سے پندرہ لوگوں نے انہیں مارا۔
 
اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن بیگ پر تھانے میں تشدد کی شکایت پر رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو حکم دیا کہ پیر تک محسن بیگ کے ساتھ ہونے والے واقعے پر رپورٹ پیش کریں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close