Featuredکھیل و ثقافت

رضوان الیون کی پاکستان سپر لیگ 7 میں سب سے بڑی کامیابی

لاہور :ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں فتح کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے رنز کے اعتبار سے پی ایس ایل کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ کو جیت کیلئے 246 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

سلطانز کی جانب سے شان مسعود 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، رلی روسونے صرف 26 گیندوں پر دھواں دھار  71 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد رضوان 83 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے جو کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 15.5اوورز میں 128 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمر اکمل 50  اور جیسن رائے 38 رنزبناکر نمایاں رہے۔

ملتان کی جانب سے آصف آفریدی، ڈیوڈ ویلی، شاہنواز دھانی اور خوشدل شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز نے رنز کے اعتبار سے پی ایس ایل کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، اس سے قبل ملتان ہی نے کوئٹہ ہی کو 110 رنز سے ہراکر ریکارڈ بنایا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close