Featuredاسلام آباد

قائمہ کمیٹی کا گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد : قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

سینٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چئیرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکت نہیں۔ کمیٹی ممبران نے برہمی کا اظہار کیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بھی چئیرمن ایف بی آر شریک نہیں ہوئے۔ میں نے بطور کنوئنیر کمیٹی پی اے سی سربراہ کو لکھا۔ پارلیمنٹ کا تقدس باقی اداروں سے زیادہ ہے۔

چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں یا نہیں قانونی رائے کیا ہے، جس پر وزارت قانون نے بتایا کہ کوئی قانونی پیچیدگی نہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک یہاں کیوں نہیں بس یہ معلومات درکار ہیں۔ اسٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو دو روز قبل سیکریٹریٹ سے کمیٹی کا نوٹس ملا۔ ہمارے لئے پارلیمان مقدس ہے اور ہم بطور ادارہ پارلیمنٹ میں ہیں۔

چئیرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا کہ اب تو ہم گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس بھیج رہے ہیں، فیصلہ ہوچکا ہے، جو نہیں آئے گا اس کو نوٹس بھیجنا قانونی طریقہ کار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close