Featuredسندھ

سوشل میڈیا پر دوستی ، محبت اور پھر شوہر کا قتل ، سنسنی خیز انکشافات

کراچی : شادی شدہ عورت کی محبت نےعاشق کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔

انسٹاگرام کی دوستی نے قتل جیسے سنگین جرم پر مجبور کردیا۔ ایسٹ انویسٹیگیشن پولیس کے ہاتھوں شوہر کی قاتلہ عاشق سمیت گرفتار کرلی گئی۔

ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس نے تحقیقات کے دوران ایک ایسے قتل کا پتہ چلا لیا، جسے ایک طبعی موت قرار دیا جارہا تھا۔

بیوی ہی شوہر کی قاتل نکلی۔ بیوی نے کیسے فلمی انداز میں شوہر کو فول پروف طریقے سے قتل کیا۔ تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال جون کی 27 تاریخ کو ایک شخص یوشع اپنی بیوی کے ہمراہ مقامی جوس سینٹر میں گیا، جہاں جوس پینے کے دوران اس کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور اس کا انتقال ہوگیا۔ یوشع کے والد نے شک کی بنیاد پر گلشن تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔

یوشع کی بیوی ارین جنت کی ڈیڑھ پہلے انسٹاگرام پر لاہور کے سلمان سے دوستی ہوئی اور وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوئی۔ دونوں نے یوشع کو اپنے درمیان رکاوٹ سمجھا اور راستے سے ہٹانے کا پلان بنایا۔

ملزم سلمان نے لاہور سے بذریعہ کوریئر چاکلیٹ اور ایک لیڈیز سینڈل کراچی بھجوائی۔ سینڈل کی ہیل میں فاسفائن نامی زہر چھپا کر بھیجا گیا۔ جوس سینٹر پہنچنے کے بعد بیوی نے موقع دیکھ کر شوہر کے جوس میں زہر ملا دیا۔

پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی زہر دینے کے شواہد ملے تھے۔ پولیس نے معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد شوہر کی قاتلہ بیوی ارین جنت اور ملزم سلمان کو گرفتار کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close